تازہ ترین
وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر مشاورت بین اسٹوکس کی ڈسپلن خلاف ورزی پر ڈراپ، سابق کپتانوں کا ملا جلا ردعمل صومالیہ کے ریفری عمر عبدالقادر ارتان کی وطن واپسی پر شاندار استقبال آئی سی سی فیصلے کے بعد آسٹریلوی ویمن کرکٹ شیڈول میں بڑی تبدیلی پاکستان فٹبال ٹیم کی تاریخی فتح پر وزیراعظم اور محسن نقوی کی مبارکباد کترینہ کیف کی شوبز میںواپسی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی جینیفر ونگٹ کی دوسری شادی کی تیاریاں شروع؟ سمیع ثانی نے اداکاری سے دوری کی اصل وجہ بتا دی تامل سنیما کا عہد ساز فلم ساز دنیا سے رخصت ایس آئی ایف سی کی 3 سالہ سہولت کاری: پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر خطے کا ابھرتا ہوا ٹیک ہب بن گیا، اسٹارٹ اپ ویلیو 4 ارب ڈالر سے تجاوز بلوچستان: نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 23 ڈاکٹر معطل، 25 کو شوکاز نوٹس جاری، ہائی لیول سیکیورٹی کمیٹی قائم نوشکی میں تاجروں کے ٹرک نذرِ آتش، بھتہ خوری کے الزامات سامنے آگئے مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: وطن کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ویمن ڈویلپمنٹ کی ژوب اور خاران میں دو ماڈل سیف ہومز کے قیام کی سفارش بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر تاجر برادری اور سیاسی جماعتوں کا احتجاج؛ کئی اضلاع میں جزوی ہڑتال صدر اور وزیراعظم کا بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
بلوچستان خبر

کترینہ کیف کی شوبز میںواپسی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

کترینہ کیف کی شوبز میںواپسی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی شوبز دنیا میں واپسی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر آخرکار وضاحت سامنے آ گئی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کی سرکاری نمائندہ ٹیم نے ان اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ کترینہ کیف 2027ء میں دوبارہ اداکاری کے میدان میں سرگرم ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اداکارہ اپنی نئی فنی سرگرمیوں کا آغاز ایک آن لائن نشریاتی پلیٹ فارم کے ذریعے کریں گی، تاہم ان کی ٹیم نے ان تمام دعوؤں کو بے بنیاد اور محض قیاس آرائی قرار دیا ہے۔وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ کترینہ کیف کی واپسی سے متعلق اس وقت کوئی باضابطہ منصوبہ یا اعلان موجود نہیں، لہٰذا گردش کرنے والی خبروں میں صداقت نہیں۔یاد رہے کہ کترینہ کیف کو آخری مرتبہ جنوری 2024ء میں ریلیز ہونے والی سنسنی خیز فلم ’’میری کرسمس‘‘ میں دیکھا گیا تھا۔گزشتہ برس نومبر میں کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے باعث اداکارہ نے کچھ عرصے کے لیے اپنے فنی مصروفیات سے وقفہ اختیار کر لیا تھا۔واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021ء کو راجستھان میں ایک شاندار تقریب کے دوران شادی کی تھی، جس میں خاندان اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی