ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ جینیفر ونگٹ کی دوسری شادی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔جینیفر ونگٹ نے 2012ء میں اداکار کرن سنگھ گروور سے شادی کی تھی، تاہم یہ رشتہ زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکا اور دونوں نے 2014ء میں علیحدگی اختیار کر لی تھی۔حال ہی میں بھارتی ذرائع ابلاغ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ سنگاپور سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت ولیم اشماعیل کی جانب سے انہیں شادی کی پیشکش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جینیفر ونگٹ نے ممکنہ شادی کے حوالے سے ابتدائی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ شادی عیسائی مذہبی روایات کے مطابق انجام پائے گی۔رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب رواں سال ستمبر اور اکتوبر کے درمیان یا پھر دسمبر سے جنوری کے دوران منعقد کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان تاحال سامنے نہیں آیا۔