تازہ ترین
مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید بلوچستان کے مسائل کا حقیقت پسندانہ جائزہ بلوچستان کا سندھ سے اپنے حصے کے پانی کی فراہمی کا مطالبہ، پٹ فیڈر کینال میں 58 فیصد کمی بلوچستان میں 1.26 ملین ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی واگزار، مالیت 1.78 کھرب روپے سے تجاوز پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی: وزیر اعظم شہباز شریف کا امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا اعلان مودی سرکار کے لیے نیا سیاسی چیلنج: طنزیہ تحریک ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ بھارتی نوجوانوں کی بڑی طاقت بن کر ابھرنے لگی معاشی انقلاب: خصوصی اقتصادی اور ٹیکنالوجی زونز کے فروغ میں ایس آئی ایف سی (SIFC) کا کلیدی کردار جناح انفارمیشن ٹیکنالوجی حب پنجگور مقامی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت بن گیا تاریخی کامیابی: نیب اور حکومت بلوچستان کی مشترکہ کارروائی، 17 کھرب روپے سے زائد کی سرکاری اراضی واگزار اسٹیٹ بینک آف پاکستان نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا، شرح سود میں تبدیلی متوقع تاریخی پیش رفت: امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ مکمل، صدر ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان دُمب بازار میں واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح، عوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی جانب اہم قدم سیدال خان اور عبدالقادر بلوچ کی ملاقات، بلوچستان کی ترقی اور عوامی فلاح پر تفصیلی گفتگو کوہلو: میونسپل کمیٹی کے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم پر عالیانی قبائل کے تحفظات، شفافیت کا مطالبہ بلوچستان کے مسائل کا حقیقت پسندانہ جائزہ پاکستان کے لیے بڑا عالمی اعزاز؛ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹبال بھی سیالکوٹ میں تیار ہو گی عالمی سپلائی چین پر سیالکوٹ کا راج؛ دنیا کی 70 فیصد فٹبالز پاکستان میں تیار ہونے کا عالمی میڈیا کا اعتراف
بلوچستان خبر

صدر اور وزیراعظم کا بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدر اور وزیراعظم کا بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال میں خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائی میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔


اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے لانس حوالدار محمد عباس کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔


انہوں نے کہا کہ بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانا ریاستی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور قومی عزم کا مظہر ہے۔


صدرِ مملکت نے سکیورٹی فورسز کی جرات اور قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کی ضمانت ہیں۔


ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے لانس حوالدار محمد عباس کو خراج عقیدت پیش کیا۔


وزیراعظم نے شہید محمد عباس کی بلندیٔ درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔


انہوں نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔


شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پُرعزم ہیں۔