تازہ ترین
وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر مشاورت بین اسٹوکس کی ڈسپلن خلاف ورزی پر ڈراپ، سابق کپتانوں کا ملا جلا ردعمل صومالیہ کے ریفری عمر عبدالقادر ارتان کی وطن واپسی پر شاندار استقبال آئی سی سی فیصلے کے بعد آسٹریلوی ویمن کرکٹ شیڈول میں بڑی تبدیلی پاکستان فٹبال ٹیم کی تاریخی فتح پر وزیراعظم اور محسن نقوی کی مبارکباد کترینہ کیف کی شوبز میںواپسی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی جینیفر ونگٹ کی دوسری شادی کی تیاریاں شروع؟ سمیع ثانی نے اداکاری سے دوری کی اصل وجہ بتا دی تامل سنیما کا عہد ساز فلم ساز دنیا سے رخصت ایس آئی ایف سی کی 3 سالہ سہولت کاری: پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر خطے کا ابھرتا ہوا ٹیک ہب بن گیا، اسٹارٹ اپ ویلیو 4 ارب ڈالر سے تجاوز بلوچستان: نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 23 ڈاکٹر معطل، 25 کو شوکاز نوٹس جاری، ہائی لیول سیکیورٹی کمیٹی قائم نوشکی میں تاجروں کے ٹرک نذرِ آتش، بھتہ خوری کے الزامات سامنے آگئے مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: وطن کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ویمن ڈویلپمنٹ کی ژوب اور خاران میں دو ماڈل سیف ہومز کے قیام کی سفارش بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر تاجر برادری اور سیاسی جماعتوں کا احتجاج؛ کئی اضلاع میں جزوی ہڑتال صدر اور وزیراعظم کا بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
بلوچستان خبر

سمیع ثانی نے اداکاری سے دوری کی اصل وجہ بتا دی

سمیع ثانی نے اداکاری سے دوری کی اصل وجہ بتا دی

 کراچی( شو بز ڈیسک)پاکستانی شوبز کے سینئر اداکار اور ہدایت کار سمیع ثانی ان دنوں سماجی رابطوں کی ویب گاہوں پر اپنی مختصر ویڈیوز کی مقبولیت کے باعث توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔نوّے کی دہائی میں اپنی منفرد اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والے سمیع ثانی نے بعد ازاں ہدایت کاری کے شعبے میں بھی نمایاں کامیابیاں سمیٹیں۔ حالیہ دنوں میں ان کی ویڈیوز مقبول ہونے کے بعد مداحوں نے ان کے فنی سفر اور اداکاری سے متعلق مختلف سوالات اٹھائے۔ایک ویڈیو گفتگو میں سمیع ثانی نے مداحوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو کامیاب شخص نہیں سمجھتے۔ ان کے مطابق اصل کامیابی اللہ تعالیٰ کی عطا ہے، البتہ انہیں اداکاری کے میدان میں عوام کی بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی، جس کی وجہ سے وہ طویل عرصے تک اس شعبے سے وابستہ رہے۔اداکاری سے فاصلے کی وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی طبیعت ایک ہی کام کو طویل عرصے تک جاری رکھنے کی عادی نہیں۔ وہ نئے تجربات کرنا پسند کرتے ہیں اور اسی جستجو نے انہیں مختلف شعبوں میں کام کرنے کی ترغیب دی۔سمیع ثانی کا کہنا تھا کہ زندگی مسلسل آگے بڑھنے کا نام ہے اور انسان مکمل اطمینان کی کیفیت تک نہیں پہنچ سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ نہ تو اداکاری اور نہ ہی ہدایت کاری کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی، بلکہ مواقع اور تجربات سے سیکھتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے اداکاری ترک نہیں کی بلکہ فی الحال ہدایت کاری پر توجہ دے رہے ہیں۔ ان کے بقول ناظرین انہیں جلد دوبارہ اداکاری کرتے دیکھیں گے۔ انہوں نے حالیہ عرصے میں کئی ڈرامے ہدایت کیے ہیں جو مختلف ٹیلی وژن چینلز پر نشر ہو رہے ہیں۔سمیع ثانی نے مزید کہا کہ مسلسل مصروفیات کے باعث وہ کچھ تھکن محسوس کر رہے تھے، اسی لیے انہوں نے مختصر وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔