نوشکی، بلوچستان: اطلاعات کے مطابق کالعدم بی ایل اے سے منسوب مسلح عناصر نے نوشکی کے علاقے میں متعدد ٹرکوں کو آگ لگا دی۔ مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹرک بلوچ تاجروں کی ملکیت تھے جنہوں نے مبینہ طور پر بھتہ دینے سے انکار کیا تھا۔
واقعے کے بعد تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے حملے بلوچستان کے عام شہریوں، تاجروں اور روزگار سے وابستہ خاندانوں کو براہ راست نقصان پہنچا رہے ہیں۔
مبصرین کے مطابق اس نوعیت کی کارروائیاں اس دعوے کی نفی کرتی ہیں کہ کالعدم تنظیم عام بلوچ عوام کے حقوق کے لیے سرگرم ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر مقامی لوگوں کی گاڑیاں، کاروبار اور روزگار ہی محفوظ نہیں تو ایسی کارروائیاں آزادی کی نہیں بلکہ خوف، بھتہ خوری اور معاشی تباہی کی علامت ہیں۔
متاثرہ تاجروں نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ تجارتی راستوں، ٹرانسپورٹرز اور مقامی کاروباری طبقے کو تحفظ فراہم کیا جائے۔