تازہ ترین
وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر مشاورت بین اسٹوکس کی ڈسپلن خلاف ورزی پر ڈراپ، سابق کپتانوں کا ملا جلا ردعمل صومالیہ کے ریفری عمر عبدالقادر ارتان کی وطن واپسی پر شاندار استقبال آئی سی سی فیصلے کے بعد آسٹریلوی ویمن کرکٹ شیڈول میں بڑی تبدیلی پاکستان فٹبال ٹیم کی تاریخی فتح پر وزیراعظم اور محسن نقوی کی مبارکباد کترینہ کیف کی شوبز میںواپسی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی جینیفر ونگٹ کی دوسری شادی کی تیاریاں شروع؟ سمیع ثانی نے اداکاری سے دوری کی اصل وجہ بتا دی تامل سنیما کا عہد ساز فلم ساز دنیا سے رخصت ایس آئی ایف سی کی 3 سالہ سہولت کاری: پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر خطے کا ابھرتا ہوا ٹیک ہب بن گیا، اسٹارٹ اپ ویلیو 4 ارب ڈالر سے تجاوز بلوچستان: نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 23 ڈاکٹر معطل، 25 کو شوکاز نوٹس جاری، ہائی لیول سیکیورٹی کمیٹی قائم نوشکی میں تاجروں کے ٹرک نذرِ آتش، بھتہ خوری کے الزامات سامنے آگئے مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: وطن کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ویمن ڈویلپمنٹ کی ژوب اور خاران میں دو ماڈل سیف ہومز کے قیام کی سفارش بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر تاجر برادری اور سیاسی جماعتوں کا احتجاج؛ کئی اضلاع میں جزوی ہڑتال صدر اور وزیراعظم کا بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
بلوچستان خبر

وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے قومی اسمبلی کے ارکان نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی، چوہدری فرخ الطاف، ریاض الحق، شاہد عثمان اور بابر نواز خان نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں ارکانِ پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کو اپنے اپنے حلقوں کے عوامی و سیاسی امور اور جاری ترقیاتی و فلاحی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔


نئے ترقیاتی منصوبوں کی تجاویز اور عوامی فلاح پر گفتگو

ملاقاتوں کے دوران معزز ارکانِ اسمبلی نے اپنے متعلقہ حلقوں میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے نئے منصوبوں کی تجاویز بھی وزیر اعظم کے سامنے پیش کیں۔ اس موقع پر حلقوں کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کو شفافیت کے ساتھ جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


"حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔"


اہم حکومتی شخصیات کی شرکت

ان الک الک ملاقاتوں کے دوران وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی اور وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال بھی موجود تھے۔ ملاقاتوں کا مقصد وفاق اور ارکانِ اسمبلی کے درمیان کوآرڈینیشن کو بہتر بنانا اور عوامی شکایات کا ازالہ کرنا تھا