بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

Nov 28, 2026|ویب ڈیسک

بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ذرائع کے مطابق یہ آپریشن کیچ کے علاقے بلنگور کے نواح میں کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔