بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں پاکستانی خلا باز کی روانگی براہِ راست دکھائی گئی

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں پاکستانی خلا باز کی روانگی براہِ راست دکھائی گئی

Nov 25, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ:پاکستانی خلا باز ذیشان علی کی تاریخی خلائی روانگی کے مناظر بلوچستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں براہِ راست دکھائے گئے، جہاں طلبہ نے اس یادگار لمحے کو اجتماعی طور پر دیکھا اور خوشی و جوش و خروش کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق خلائی مشن کی براہِ راست نشریات دیکھنے کے لیے صوبے کے اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ حکومت کی جانب سے مختلف تعلیمی اداروں میں بڑی اسکرینیں نصب کی گئیں تاکہ طلبہ اور اساتذہ پاکستانی خلا باز کی خلائی روانگی کا تاریخی منظر دیکھ سکیں۔ذیشان علی کو خلائی سفر پر روانہ ہوتے دیکھ کر طلبہ میں غیر معمولی جوش و جذبہ پیدا ہوا اور تعلیمی اداروں میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی بلند کیے گئے۔ طلبہ نے اس کامیابی کو ملک کے لیے قابل فخر لمحہ قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی خلا باز کی خلائی روانگی دیکھنا ان کے لیے ایک یادگار تجربہ ہے۔ اس سرگرمی سے نوجوان نسل میں خلائی تحقیق، سائنس اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں سے دلچسپی بڑھانے اور مستقبل میں ان میدانوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔