پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کی خلائی پرواز، ملک بھر میں خوشی کی لہر

پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کی خلائی پرواز، ملک بھر میں خوشی کی لہر

Nov 27, 2026|ویب ڈیسک

 پاکستان کے خلائی پروگرام میں ہونے والی تاریخی پیشرفت اور پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کے خلائی سفر پر ملک بھر میں زبردست خوشی اور فخر کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ چینی خلائی مشن شین ژو 24 کے ذریعے خلا میں جانے کے اس شاندار کارنامے پر عوام کی جانب سے بھرپور مسرت دیکھنے میں آ رہی ہے۔اس تاریخ ساز موقع پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی خلا باز کی اس کامیابی نے عالمی سطح پر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور سبز ہلالی پرچم کی شان میں مزید اضافہ کیا ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق محمد ذیشان علی کا یہ خلائی مشن پاکستان کے لیے سائنسی ترقی کے ایک نئے اور روشن دور کا آغاز ثابت ہو گا۔شہریوں نے مزید کہا کہ سپارکو اور چین کے باہمی اشتراک سے پاکستانی خلا باز کی خلائی روانگی ملک کے لیے ایک یادگار سنگِ میل ہے، جو پاک چین مثالی دوستی اور مضبوط اسٹریٹجک تعاون کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔