اسلام آباد میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا اہم دفاعی اجلاس
Nov 28, 2026|ویب ڈیسک
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفود کا مکہ دفاعی اتحاد کی تزویراتی سیاسی و دفاعی کمیٹی کا دوسرا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ مفادات کے تحفظ اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران تینوں ممالک کے نمائندوں نے دفاعی معاملات اور باہمی اشتراک سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
شرکا نے مکہ دفاعی اتحاد کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے لیے ممکنہ اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ مشترکہ مفادات کے فروغ اور علاقائی استحکام کے لیے باہمی روابط اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر کام جاری رکھیں گے۔