وفاقی بھرتیوں سے بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی

وفاقی بھرتیوں سے بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی

Nov 20, 2026|ویب ڈیسک

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے وفاقی محکموں میں بھرتیوں کا عمل باقاعدہ شروع کر دیا گیا بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے خصوصی مشن ،13 وفاقی وزارتوں کے ماتحت 100 سے زائد محکموں میں بھرتیاں کل سے ہوں گی۔وفاقی محکموں میں بلوچستان کیلئے 5 ہزار ملازمتوں کی فراہمی کے منصوبے میں نوجوانوں کو مرحلہ وار روزگار دیا جائے گا بھرتیوں کے عمل کو شفاف اور میرٹ پر یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیںبلوچستان میں بھرتیوں کے عمل کی نگرانی سو سے زائد وفاقی کمیٹی کے ممبران سمیت متعلقہ حکام کریں گےسیکرٹری اور فیڈرل سیکرٹری پر مشتمل کمیٹی ممبران باقاعدہ تمام اضلاع پہنچ کر میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے بھرتی کے عمل میں حصہ لیں گےوفاقی وزارتوں اور متعلقہ محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے پر بلوچستان کے نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی