فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی سے تباہ حال بلوچ گھرانے نقل مکانی پر مجبور
بلوچستان کے بے گناہ عوام کو دہشت گردی کی آگ میں جھونکنے والے فتنہ الہندوستان کا مکروہ چہرہ تیزی سے بے نقاب ہورہا ہے
مستونگ میں چند روز پیشتردہشتگردوں کے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملے میں متعدد مقامی مکانات اورایک مسجد کو نقصان پہنچا تھا
مستونگ حملے میں کئی گھرانے اپنی چھت ،سامان اورعمر بھر کی جمع پونجی سے بھی محروم ہوگئے اوراب نقل مکانی کرنے پرمجبورہیں
مستونگ دھماکے کے ایک متاثرہ شخص نے بتایا کہ؛
دہشتگردوں کے حملے کے بعد ہمارے مکان رہائش کے قابل نہیں رہے اس لئے نقل مکانی پرمجبورہیں
ہم اس شدید سردی کے موسم میں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ خیموں میں رہنے پرمجبور ہیں، شہری
وزیراعلیٰ بلوچستان اور مستونگ کے منتخب نمائندوں سے اپیل کرتےہیں کہ ہماری مدد کی جائے،شہری
فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد نہ صرف سیکیورٹی فورسزپرحملوں میں ملوث ہیں بلکہ صوبے میں جاری ترقیاتی عمل کے بھی دشمن ہے