راولاکوٹ میں فسادی جتھے کی فائرنگ سےشہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پاکستان رینجرز(سندھ) کےکمسن بیٹے کاحوصلہ بلند

راولاکوٹ میں فسادی جتھے کی فائرنگ سےشہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پاکستان رینجرز(سندھ) کےکمسن بیٹے کاحوصلہ بلند

Nov 20, 2026|ویب ڈیسک

شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرزسندھ برکت علی کے کمسن بیٹے کا والد کی شہادت پر فخرکا اظہار،بھرپورخراج عقیدت پیش

شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرزسندھ برکت علی کے کمسن بیٹے کا کہنا ہے کہ؛

مجھے فخر ہے کہ میرے والد نے اپنے وطن کی خاطر جان قربان کی  

میرے والد راولاکوٹ میں ہاسٹل سے باہرنکلتے ہوئے فسادی جتھے کی فائرنگ سے شہید ہوئے ، بیٹا شہید برکت علی 

میرے والد نے ملک کیلیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، جس پر پورے اہلِ خانہ کو فخر ہے ، بیٹا شہید برکت علی 

شہید برکت علی کے کمسن بیٹے کا یہ جذبہ اس بات کا عکاس ہےکہ پاکستانی قوم وطن کی سلامتی کیلیے کسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کرے گی