طالبان رجیم کو اندرونی اختلافات اور مسلح مزاحمت کا سامنا، ہیبت اللہ اخوندزادہ کی مخالفین کو اقتدار میں شراکت کی پیشکش

طالبان رجیم کو اندرونی اختلافات اور مسلح مزاحمت کا سامنا، ہیبت اللہ اخوندزادہ کی مخالفین کو اقتدار میں شراکت کی پیشکش

Nov 20, 2026|ویب ڈیسک

مسلح مزاحمتی تحریکوں اور سیاسی اختلافات نے نام نہاد افغان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا

افغان جریدے "افغانستان انٹرنیشنل "کے مطابق؛

بوکھلاہٹ کےشکار ہیبت اللہ اخوندزادہ کی مخالفین کو طالبان حکومت میں شمولیت کی دعوت، کابل یونیورسٹی میں خطاب کے دوران عہدے دینے کی پیشکش

اس سے قبل طالبان وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی بھی طالبان حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کر چکے ہیں، افغانستان انٹرنیشنل 

افغان اپوزیشن کی جانب سے پیشکش مسترد ، سیاسی و عسکری مخالفین کا ساتھ دینے سے صاف انکار کر دیا ، افغانستان انٹرنیشنل

مجموعی طور پر افغان اپوزیشن رہنماؤں نے ہیبت اللہ کی پیشکش مسترد کر دی، اسے طالبان کے طرزِ حکومت کی قبولیت اور تابع داری کے مترادف قرار دیا ، افغانستان انٹرنیشنل

افغان اپوزیشن رہنماؤں نے پیشکش کو طالبان کے طرزِ حکومت کی قبولیت اور ان کے تابع ہونے کے مترادف قرار دے دیا ، افغانستان انٹرنیشنل

ماضی میں اقوامِ متحدہ، امریکا، پاکستان، روس اور چین سمیت عالمی برادری طالبان رجیم پر نمائندہ حکومت کے قیام کے لیے مسلسل زور دیتی رہی ہے

تاہم طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی اور ا نتہا پسندی کے باعث افغانستان میں آج تک نمائندہ حکومت قائم نہیں ہو سکی