شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خارجی ہلاک، ٹھکانے تباہ
Oct 9, 2026|ویب ڈیسک
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں 'عزمِ استحکام' ویژن کے تحت شدت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر بروقت اور موثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 7 خارجی ہلاک جبکہ ان کے متعدد ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ علاقے میں ممکنہ دیگر شرپسندوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے۔