افغان طالبان رجیم مخالف گروپس کی گوریلا کارروائیاں تیز،کابل اور قندھار میں اہم اہداف نشانے پر
افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح کارروائیوں میں تیزی، سکیورٹی اور مؤثر کنٹرول کے دعوے سوالیہ نشان بن گئےمزاحمتی تنظیم افغانستان فریڈم فرنٹ کا 100 روزہ فوجی مہم میں 23 صوبوں کے اندر 116 اہداف پر حملوں کادعویٰافغانستان یونائٹڈ فرنٹ کے مطابق؛100 روزہ ٹارگیٹد کارروائیوں میں 153 طالبان اہلکار ہلاک اور 83 زخمی ہوئےرواں ہفتے کابل کے ضلع پغمان میں کارروائی کے دوران طالبان انٹیلی جنس افسر روح اللہ صمیم کودو محافظوں سمیت ہلاک کیا گیا، افغانستان یونائٹڈ فرنٹقندھار کے ضلع ارغنداب میں حملے کے دوران طالبان رکن حافظ رحمت اللہ عرف کامران کو نشانہ بنایا گیا ، افغانستان یونائٹڈ فرنٹنیشنل فرنٹ فار انڈیپینڈنس کے مطابق؛صوبہ کابل کے ضلع سروبی میں کارروائی کے دوران اہم طالبان رہنماقاری حافظ ذاکر کو ہلاک کردیا گیاافغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق؛کابل کے ضلع قرہ باغ میں طالبان چوکی پر حملہ،ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئےٌمعروف تحقیقی ادارے ساؤتھ ایشیا ٹیررازم پورٹل کے مطابق؛گزشتہ 100 روز کے دوران طالبان رجیم مخالف 184 حملوں میں 324 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 75 عام شہری بھی شامل ہیں۔