فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وزیراعظم ملائیشیا انور ابراہیم سے ملاقات، دفاعی و علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال
پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خیرسگالی ملاقات کی - وزیراعظم ملائیشیا انور ابراہیم
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے آرمڈ فورسز اسٹاف کالج کے ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی گئی وزیراعظم ملائیشیا انور ابراہیم
ملاقات میں مغربی ایشیا میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں اور عالمی بحری سلامتی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم ملائیشیا انور ابراہیم
قومی خودمختاری کے احترام اور شہریوں کے تحفظ کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے حل کے لیے مذاکرات اور تحمل کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا وزیراعظم ملائیشیا انور ابراہیم
ملائیشیا اور پاکستان نے ترکیہ کے ساتھ سہ فریقی تعاون سمیت دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا وزیراعظم ملائیشیا انور ابراہیم
دونوں ممالک نے بحری سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا وزیراعظم ملائیشیا انور ابراہیم
خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان اور ملائیشیا کا قریبی تعاون انتہائی اہم قرار وزیراعظم ملائیشیا انور ابراہیم