آپریشن شعبان: سران ٹنگی میں مزید 4 خارجی دہشتگرد ہلاک

آپریشن شعبان: سران ٹنگی میں مزید 4 خارجی دہشتگرد ہلاک

Jul 12, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ — بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج، ایف سی اور پولیس کا مشترکہ گرینڈ "آپریشن شعبان" پوری قوت اور کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، صوبے کے حساس علاقے سران ٹنگی میں کی جانے والی تازہ کارروائی کے دوران مزید 4 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔


سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجیوں کی پناہ گاہوں کو زمین اور فضا سے موثر انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کے باعث دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔


آپریشن شعبان کے مجموعی اعداد و شمار اور بڑی کامیابی

تازہ ترین سیکیورٹی کارروائی کے بعد، صرف آپریشن شعبان کے تحت ہلاک ہونے والے خارجیوں کی مجموعی تعداد 71 ہو گئی ہے۔


سیکیورٹی ذرائع نے مزید تفصلیات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ 5 جولائی 2026 سے اب تک شروع کیے جانے والے اس مخصوص آپریشن اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر اب تک 109 خارجی دہشتگرد انجام کو پہنچائے جا چکے ہیں۔


بھاری مقدار میں جدید ترین امریکی اور ملٹری گریڈ اسلحہ برآمد

سران ٹنگی میں ہلاک ہونے والے خارجیوں کے قبضے اور خفیہ ٹھکانوں سے تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں جدید ترین اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا لاجسٹک نیٹ ورک مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔


برآمد ہونے والے سامان کی تفصیلات

جدید ترین ہتھیار: برآمد ہونے والے اسلحے میں خطرناک ایم فور رائفلز، ایس ایم جیز اور راکٹ لانچرز شامل ہیں۔


ٹیکنالوجی اور آلات: دہشتگردوں کے زیر استعمال موبائل فونز اور دیگر مشکوک مواصلاتی سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔


عزمِ نو: عسکری حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی سرزمیں سے آخری دہشتگرد کے مکمل خاتمے تک آپریشن شعبان بلا تعطل جاری رہے گا