لاہور( شو بز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ایک بار پھر اپنے بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔عیدالاضحیٰ کے موقع پر، جب مسلمان سنتِ ابراہیمی کے تحت قربانی کا فریضہ ادا کر رہے تھے، نادیہ خان نے والدین کو مشورہ دیا کہ کم عمر بچوں کو قربانی کا عمل نہ دکھایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی عمر میں بچوں کو جانور ذبح ہونے کا منظر دکھانے سے ان کی ذہنی کیفیت متاثر ہو سکتی ہے اور وہ جانوروں کے معاملے میں بے حسی اختیار کر سکتے ہیں، اس لیے والدین کو احتیاط کرنی چاہیے۔اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر رائے منقسم ہو گئی ہے۔ کچھ صارفین نے نادیہ خان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی ذہنی تربیت اور حساسیت کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔جبکہ دوسری جانب کئی صارفین نے ان کے مؤقف پر تنقید کی اور کہا کہ قربانی کا تعلق اسلامی تاریخ اور حضرت ابراہیمؑ و حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی سے ہے، اس لیے اسے بچوں سے چھپانا مناسب نہیں۔سوشل میڈیا پر اس بحث کے بعد یہ معاملہ ایک نئی عوامی بحث کی شکل اختیار کر گیا ہے۔
نادیہ خان کا بچوں کو قربانی نہ دکھانے کا مشورہ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
واپس خبروں پر
Category:
ثقافت و سیاحت