ڈچ وفد کا دورہ ایس آئی ایف سی، سرمایہ کاری پر بریفنگ

ڈچ وفد کا دورہ ایس آئی ایف سی، سرمایہ کاری پر بریفنگ

Oct 19, 2026|ویب ڈیسک



پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے سلسلے میں نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی ڈچ کاروباری وفد نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کا دورہ کیا۔


دورے کے دوران سیکرٹری ایپکس کمیٹی ایس آئی ایف سی ڈاکٹر جہانزیب نے ڈچ وفد کو کونسل کی جانب سے فراہم کی جانے والی ون ونڈو سہولت کاری اور پاکستان میں منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد کو کراچی انڈسٹریل پارک اور بن قاسم انڈسٹریل پارک سمیت مختلف اسپیشل اکنامک زونز (SEZs) میں سرمایہ کاری کے وسیع تر امکانات سے آگاہ کیا گیا۔


ملاقات میں جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنسز (جی ایس پی) پلس کے تحت دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اور ملک میں جاری کاروباری اصلاحات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق نیدرلینڈز کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری روابط کے استحکام سے ملکی برآمدات، صنعتی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔