بھارتی فوج کی نام نہاد جدیدیت، مودی حکومت پر نمائشی اقدامات کا الزام

بھارتی فوج کی نام نہاد جدیدیت، مودی حکومت پر نمائشی اقدامات کا الزام

Oct 19, 2026|ویب ڈیسک



مودی حکومت بھارتی فوج کی نام نہاد اپ گریڈیشن اور اصلاحات کے نام پر نمائشی اقدامات کو بڑی کامیابی بنا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔


دفاعی حلقوں کے مطابق متنازعہ ’اگنی ویر‘ بھرتی اسکیم، اے کے 203 رائفلوں کی مقامی تیاری اور نئی کیموفلاج وردیوں جیسے نمائشی اقدامات کو فوج کی جدیدیت قرار دینا زمینی حقائق کے برعکس ہے۔


بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی 68 فیصد سے زائد جنگی صلاحیت متروک اور پرانے سازوسامان پر مشتمل ہے، جبکہ جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے فوج کے پاس مختص بجٹ بھی شدید ناکافی ہے۔


دوسری جانب تاریخی معرکۂ حق میں بھارتی افواج کو پاک فوج کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ بھارتی فضائیہ بھی پرانی ٹیکنالوجی، تکنیکی خرابیوں اور ناکافی وسائل کے سبب آئے روز طیاروں کے تباہ کن حادثات سے دوچار رہتی ہے۔