کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ذہنی امراض کے بارے میں بات کرتے ہوئے لوگ آج بھی جھجھک محسوس کرتے ہیں، اس لیے عوام میں شعور اور آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے۔لندن میں ایک تقریب کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذہنی بیماریاں بھی دیگر جسمانی بیماریوں کی طرح ہیں اور انہیں اسی سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے شاہ چارلس کی جانب سے فلاحی سرگرمیوں میں دلچسپی کو مثبت اقدام قرار دیا۔ماہرہ خان نے معاشرے میں ہراسانی اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے رویوں کی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرتی سوچ میں مثبت تبدیلی لانے اور قانون توڑنے والوں کو عبرت کا نشان بنانے سے ہی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔