بھارت: چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ، 2 اکتوبر کو احتجاج

بھارت: چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ، 2 اکتوبر کو احتجاج

Sep 29, 2026|ویب ڈیسک

مودی سرکار میں ادارہ جاتی بحران، نوجوان سڑکوں پر نکل آئے

بھارت میں سرکاری اداروں پر عدم اعتماد کی فضا گہری ہوتی جا رہی ہے جہاں وزیرِ تعلیم کے بعد اب چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ بھی شدت اختیار کر گیا ہے، جس پر ملک بھر کے نوجوان سراپا احتجاج ہیں۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نوجوانوں پر مشتمل تحریک 'کاکروچ جنتا پارٹی' نے چیف الیکشن کمشنر کے مستعفی نہ ہونے کی صورت میں 2 اکتوبر کو ملک گیر سطح پر احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی ہے۔

معروف بھارتی سماجی کارکن سونم وانگچک نے چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کے مطالبے اور طلبہ کی احتجاجی کال کی کھلی حمایت کر دی ہے۔ سونم وانگچک کا کہنا ہے کہ شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابی عمل کسی بھی ملک میں جمہوری نظام کی بقا کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی انتخابی و آئینی امور کے ماہرین کا ماننا ہے کہ مودی سرکار کی مفاد پرستانہ اور جانبدارانہ پالیسیوں نے بھارت کے ریاستی و سرکاری اداروں کی ساکھ، خود مختاری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔