صحت کے شعبے میں بہتری، مؤثر نگرانی اور عوامی تحفظ کے لیے عملی اقدامات
Nov 13, 2026|ویب ڈیسک
خیبر پختونخوا کی مشیر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر نے ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز کا دورہ کیا۔دورے کے دوران مشیر صحت نے ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز کے امور، محکمانہ کارکردگی اور ادویات کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر متعلقہ حکام کی جانب سے محکمہ کی مجموعی کارکردگی، ادویات کی نگرانی، جعلی اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام اور ڈرگ انسپکٹرز کے کردار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔مشیر صحت نے ادویات کے معیار کی جانچ، مؤثر مانیٹرنگ اور عوام کو محفوظ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔عوامی صحت کا تحفظ، معیاری ادویات کی فراہمی اور مؤثر ڈرگ ریگولیشن