مودی کی تشہیری سیاست بے نقاب، غیر ملکی لابنگ فرمز سے جعلی مقبولیت خریدنے کا انکشاف
خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد بی جے پی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفبھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں انکشاف کیا کہ؛مودی حکومت نے ٹرمپ کی تعریفی پوسٹس کے لیے امریکی لابنگ فرم مرکری کو ماہانہ 75 ہزار ڈالر ادا کیےامریکی قانون فارا کے تحت لابنگ فرموں کی سرگرمیوں کا افشا لازمی ہونے کی وجہ سے یہ حقائق سامنے آئے، بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریسبھارتی جریدہ دی وائر کے مطابق؛اس سے قبل بھی سفارتی روابط میں ناکامی کے باعث بھارت امریکی فرم ’ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز‘ کے ذریعے وائٹ ہاؤس حکام تک رسائی حاصل کرتا رہا ہےامریکا میں بھارتی سفارت خانے نے حکومتی عہدیداروں تک رسائی کے لیے ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز سے ماہانہ ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا معاہدہ کیا، دی وائربین الاقوامی امور کے ماہرین کے مطابق؛سوشل میڈیا پر تشہیر کے جنون میں مبتلا بی جے پی حکومت عوامی فلاح و بہبود کو نظرانداز کرکے پروپیگنڈے پر قومی وسائل لٹا رہی ہے۔