پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم2026 کا شاندار اور پُروقار آغاز، اسلام آباد عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا
اسلام آباد میں دو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 جناح کنونشن سینٹر میں جاری ہےتقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیر پیٹرولیم، گورنر خیبر پختونخوا اور پنجاب، سندھ، بلوچستان سمیت گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی پاکستان میں تعینات مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں، تھنک ٹینکس، بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور عالمی سرمایہ کاروں نے بھی فورم میں شرکت کینائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فورم سے اپنے خطاب میں اقتصادی سفارت کاری کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون قرار دے دیاپاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے پہلے روز پاکستان کے معدنی ذخائر، بالخصوص تانبے، اینٹیمنی اور ٹنگسٹن کے ذخائر پر روشنی ڈالی گئیمباحثوں میں جیولوجیکل سروے کے اداروں کے تعاون، معدنی وسائل کی تلاش اور کان کنی میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی غور کیا گیاپاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا مقصد معدنی وسائل کو معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع میں تبدیل کرنا ہے