کے پی میں گورنر راج کا نفاذ، شہریوں کا خیرمقدم، جشن

کے پی میں گورنر راج کا نفاذ، شہریوں کا خیرمقدم، جشن

Oct 13, 2026|ویب ڈیسک



**پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک):** خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ہنگامی حالت (ایمرجنسی) کے نفاذ کے فیصلے کا شہریوں کی جانب سے بھرپور خیرمقدم کیا جا رہا ہے، جبکہ صوبے کے مختلف علاقوں میں عوامی سطح پر خوشی کا اظہار دیکھنے میں آیا ہے۔


صوبائی حکومت کی کارکردگی سے نالاں شہریوں نے وفاقی حکومت کے اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا اور بعض مقامات پر خوشی میں آتشبازی بھی کی۔


پشاور کے شہریوں نے وفاق کے اس اقدام کو بروقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی کام مکمل طور پر ٹھپ ہو چکے تھے جبکہ وزیر اعلیٰ صرف جلسے جلوسوں اور احتجاجی سیاست تک محدود رہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کے مفاد میں یہ فیصلہ کئی ماہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔


شہریوں نے مزید کہا کہ وہ اس فیصلے سے بے حد مطمئن ہیں اور صوبے میں جاری جمود سے نجات ملنے پر یومِ نجات منا رہے ہیں۔