گرین پاکستان انیشی ایٹو سے جعفرآباد کی بنجر زمینیں سرسبز ہونے لگیں

گرین پاکستان انیشی ایٹو سے جعفرآباد کی بنجر زمینیں سرسبز ہونے لگیں

Nov 27, 2026|ویب ڈیسک

 گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت جعفرآباد میں زرعی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں، جہاں طویل عرصے سے غیر آباد رہنے والی بنجر زمینیں دوبارہ قابلِ کاشت بن رہی ہیں اور زرعی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔زرعی شعبے کی بہتری کے لیے آبپاشی کے نظام کو مؤثر بنانے اور پانی کی دستیابی میں اضافے سے مقامی کسانوں کو سہولت میسر آئی ہے، جس کے نتیجے میں گندم اور چاول کی کاشت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ جدید زرعی طریقوں کو متعارف کرانے اور معیاری بیج و کھاد مناسب اور کم قیمت پر فراہم کرنے کے اقدامات سے کاشتکاروں کو درپیش مشکلات کم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ گرین پاکستان انیشی ایٹو کے اقدامات سے قبل جو زمینیں طویل عرصے تک غیر آباد پڑی تھیں، وہاں اب فصلیں لہلہا رہی ہیں اور زرعی پیداوار میں بہتری آرہی ہے۔دوسری جانب جعفرآباد کے زمینداروں اور کسانوں نے زرعی اراضی کی بحالی، آبپاشی کی سہولتوں میں بہتری اور کاشتکاری کے لیے معاون اقدامات پر گرین پاکستان انیشی ایٹو کا شکریہ ادا کیا ہے۔