بلوچستان میں فراہمی آب کے 740 نئے منصوبوں کا ہدف مقرر

بلوچستان میں فراہمی آب کے 740 نئے منصوبوں کا ہدف مقرر

Oct 1, 2026|ویب ڈیسک


*کوئٹہ:** بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (بی ایس ڈی آئی) کے تحت صوبے بھر میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر پیش رفت تیزی سے جاری ہے۔


سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال صوبے بھر میں فراہمی آب کے 709 منصوبے مکمل کیے گئے، جن کی تکمیل کی مجموعی شرح 98 فیصد رہی۔ مالی سال 2025-26 کے دوران ان واٹر سپلائی اسکیموں کے لیے 5 ارب 63 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔


نئے مالی سال 2026-27 کے دوران بلوچستان کے تمام 41 اضلاع میں پانی کی فراہمی کے مجموعی طور پر 740 منصوبوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ صوبے میں پانی کی دستیابی کو مزید مؤثر اور مستحکم بنانے کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں 6 ارب 21 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔


مقامی شہریوں نے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت جاری ان اسکیموں کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا ہے۔