ڈیرہ بگٹی: بی ایس ڈی آئی کے تحت 36 ترقیاتی منصوبے مکمل، 5 آخری مراحل میں داخل

ڈیرہ بگٹی: بی ایس ڈی آئی کے تحت 36 ترقیاتی منصوبے مکمل، 5 آخری مراحل میں داخل

Oct 1, 2026|ویب ڈیسک


**ڈیرہ بگٹی:** بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (بی ایس ڈی آئی) کے فیز ون اور فیز ٹو کے تحت ضلع ڈیرہ بگٹی میں مجموعی طور پر 41 ترقیاتی منصوبے منظور کیے گئے ہیں، جن میں سے 36 مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی 5 تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔


عوامی فلاح، بنیادی سہولیات اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے شروع کیے گئے ان منصوبوں پر 766.31 ملین (76 کروڑ 63 لاکھ سے زائد) روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔


مقامی آبادی کی ترجیحات اور بنیادی ضروریات کو مدِنظر رکھ کر تیار کیے گئے ان منصوبوں کی شفاف نگرانی میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی نے کلیدی کردار ادا کیا۔ اس کمیٹی میں سول انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور منتخب عوامی نمائندے بھی شامل رہے۔


حکام کے مطابق یہ منصوبے فعال ہونے سے مقامی شہریوں کو براہِ راست سہولیات میسر آ رہی ہیں، جس سے ڈیرہ بگٹی میں پائیدار ترقی، خوشحالی اور عوامی معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔