بھارتی خارجہ پالیسی کو ایک اور دھچکا،ملائیشیا کی بھارت کیلیے ویزا فری سہولت ختم

بھارتی خارجہ پالیسی کو ایک اور دھچکا،ملائیشیا کی بھارت کیلیے ویزا فری سہولت ختم

Nov 21, 2026|ویب ڈیسک

بی جے پی سرکار کی ناکام سفارتی پالیسی کے باعث آئے روزمختلف ممالک بھارت پر پابندیاں عائد کررہے ہیں 

ملائیشیا کے محکمہ امیگریشن کے مطابق؛

ملائیشیا یکم جنوری2027 سے بھارتی شہریوں کیلیے ویزا کے بغیر داخلے کی سہولت ختم کردے گا

یکم جنوری کےبعد ملائیشیا میں داخلے کیلیے بھارتی شہریوں کو ویزا،پاسپورٹ سمیت دیگرشرائط پوری کرنا لازمی ہوں گی ، اعلامیہ 

بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کے مطابق؛

2026 میں ایران اورسری لنکا سمیت9ممالک نے بھارتی شہریوں کیلیے ویزا پالیسی میں تبدیلیاں کیں جس سےان کابیرون ملک سفرمشکل ہوگیا  

سفارتی تجزیہ کاروں کے مطابق؛

ملائیشیا کی جانب سے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری سہولت کا خاتمہ مودی سرکار کی خارجہ پالیسی اورسفارتی روابط کی ناکامی کاعکاس ہے