پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق اختتام پذیر
Nov 21, 2026|ویب ڈیسک
پاک فوج اور انڈونیشیا کی فوج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کی دو طرفہ مشترکہ مشق "ایلنگ اسٹرائیک-تھری" کا تیسرا ایڈیشن نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) پبی میں اختتام پذیر ہو گیا۔ یہ مشق 9 نومبر 2026 کو شروع ہوئی تھی۔مشق کے دوران انسدادِ دہشت گردی کے تجربات کے تبادلے، آپریشنل ڈرلز اور طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے، جبکہ باہمی سیکھنے
او
ر بہترین عملی طریقوں کے تبادلے کے ذریعے جنگی مہارتوں کو بڑھانے پر توجہ مرکوز رکھی گئی۔یہ مشق پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دیرینہ عسکری تعاون کی عکاسی کرتی ہے اور دونوں ممالک کے دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔