نسیم الحق زاہدی نامور دانشور ،قلمکار ،محقق اور سیرت نگار ہیں ۔
ان کے کالم اور تحریریں پاکستان کے معروف اخبارات اور جرائد کی زینت بنتی رہتی ہیں ۔سیرت نگاری اور سماجی معاملات پر ان کی تحریریں اردو ادب کا سرمایہ ہیں ۔
کئی سال سے بلوچستان کے علاقے تربت میں مقیم ہونے کے باعث بلوچستان کے معروضی ،سیاسی اور سماجی حالات کے وہ عینی شاہد ہیں اور بلوچستان کے مسئلہ پر ان کی رائے صائب سمجھیں جاتی ہے ۔بلوچستان اور کشمیر پر ان کی تصانیف سماجیات کے طالب علموں کے لیے مشعل راہ ہیں