تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

ویرات کوہلی کی شاندار اننگز، بینگلور مسلسل دوسری بار آئی پی ایل چیمپئن

ویرات کوہلی کی شاندار اننگز، بینگلور مسلسل دوسری بار آئی پی ایل چیمپئن

 ممبئی:انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے فائنل میں رائل چیلنجرز بینگلور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں سب کی نظریں اسٹار بیٹر Virat Kohli پر مرکوز تھیں، جنہوں نے ناقابلِ شکست 75 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔کوہلی نے میچ کے دوران آئی پی ایل کی اپنی تیز ترین نصف سنچری مکمل کی اور ایک شاندار چھکے کے ساتھ میچ کا اختتام کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کا جوش و خروش عروج پر پہنچا دیا۔فائنل مقابلہ دیکھنے کے لیے ہزاروں مداحوں کے ساتھ ان کی اہلیہ Anushka Sharma بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔ میچ کے دوران ان کے جذباتی اور خوشی بھرے لمحات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔فتح کے بعد ٹرافی کی تقریب میں انوشکا شرما بھی میدان میں موجود رہیں اور ٹیم کے جشن میں بھرپور انداز میں شریک ہوئیں۔وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فتح کے بعد ویرات کوہلی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو نکل آئے، جنہیں انوشکا شرما محبت بھرے انداز میں صاف کرتی نظر آئیں۔یاد رہے کہ ویرات کوہلی متعدد مواقع پر انوشکا شرما کو اپنی "خوش بختی کی علامت" قرار دے چکے ہیں اور ان پر ہونے والی تنقید کا بھی کھل کر جواب دیتے رہے ہیں۔