کراچی: 28 ویں آئی ٹی سی این ایشیا کامیابی سے اختتام پذیر
Sep 26, 2026|ویب ڈیسک
کراچی: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے منعقد ہونے والی 28 ویں آئی ٹی سی این ایشیا 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔
تین روزہ نمائش کے دوران غیر معمولی تجارتی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں جہاں 550 ملین ڈالر سے زائد کے کاروباری سودے سامنے آئے۔ اس کے علاوہ ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے مابین 75 سے زائد مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز)، باہمی معاہدوں اور کاروباری ڈیلز پر دستخط کیے گئے۔
اس بین الاقوامی نمائش میں پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور عالمی شراکت داری کے وسیع مواقع کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق آئی ٹی سی این ایشیا کا یہ ایڈیشن ملکی ٹیکنالوجی سیکٹر میں جدت پسندی اور سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔