چاغی اسٹیڈیم: یوتھ کرکٹ لیگ میں 10 تعلیمی اداروں کی شرکت
Oct 3, 2026|ویب ڈیسک
بلوچستان میں نوجوانوں کے لیے مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کے زیرِ اہتمام کوئٹہ کے چاغی اسٹیڈیم میں یوتھ کرکٹ لیگ کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ یکم اکتوبر سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 8 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
اس ٹورنامنٹ میں صوبے کے 10 ممتاز تعلیمی اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ایونٹ کے دوران مجموعی طور پر 24 میچز کھیلے جائیں گے۔ شائقینِ کرکٹ کی خصوصی دلچسپی کے لیے ایونٹ میں خواتین کا ایک نمائشی میچ بھی شامل کیا گیا ہے، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ 8 اکتوبر 2026 کو ہوگا۔
فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان کے زیرِ اہتمام اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد صوبے کے طلبہ کو مثبت سرگرمیوں کے بھرپور مواقع فراہم کرنا، کھیلوں کو فروغ دینا اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔