تربت میں فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
: تربت میں فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ’ردالفتنہ 3‘ کے تحت تربت کے علاقے جوسک میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کو علاقے میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی تھی، جس پر فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس دوران فورسز اور دہشتگردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد موقع پر ہی مارے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران فرار ہونے والے دیگر دہشتگردوں کے تعاقب کے لیے علاقے کا مکمل محاصرہ کر لیا گیا ہے جبکہ اطراف میں سرچ، کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن بدستور جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی