پاک چین دوستی کی ایک اور مثال قائم، پاکستانی خلا باز پرواز کے لیے تیار

پاک چین دوستی کی ایک اور مثال قائم، پاکستانی خلا باز پرواز کے لیے تیار

Nov 7, 2026|ویب ڈیسک

پاک چین دوستی کی ایک اور مثال قائم، پاکستانی خلا باز پرواز کے لیے تیار


چین کے تعاون سے پاکستان سائنس، ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق کے ایک نئے دور میں داخل ہو گیا 


چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق؛

پہلا پاکستانی "شینژو24 "خلائی جہاز کے ذریعے چائنا کے اسپیس اسٹیشن پر پہنچے گا


چائنا اسپیس اسٹیشن سے پہلا پاکستانی خلاباز اسپیس کرافٹ "شینژو23" کے ذریعے زمین پر واپس آئے گا، چینی مینڈاسپیس ایجنسی


چین کے خلائی پروگرام کی تاریخ میں یہ چینی اور پاکستانی خلا بازوں کی پہلی مشترکہ پرواز ہے، چینی مینڈاسپیس ایجنسی


فروری 2025 میں چین اور پاکستان نے چینی خلائی اسٹیشن کے مشن میں شرکت کے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، چینی مینڈ اسپیس ایجنسی


ابتدائی، ثانوی اور حتمی سخت مراحل کی اسکریننگ اور جائزہ لینے کے بعد دو پاکستانی خلا بازوں کو منتخب کیا گیا تھا، چینی مینڈ اسپیس ایجنسی


چین میں مختلف قسم کی تربیت مکمل کرنے اور تمام ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ایک پاکستانی خلا باز اس مشن کو انجام دے گا، چینی مینڈ اسپیس ایجنسی