حکومتی وفد سے مذاکرات کامیاب: انجمن تاجران بلوچستان کا 7 اور 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال واپس لینے کا اعلان

حکومتی وفد سے مذاکرات کامیاب: انجمن تاجران بلوچستان کا 7 اور 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال واپس لینے کا اعلان

Aug 6, 2026|ویب ڈیسک

​کوئٹہ (ویب ڈیسک): انجمن تاجران بلوچستان نے حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد 7 اور 8 اگست کو مجوزہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال باقاعدہ طور پر واپس لے لی ہے۔

حکومتی وفد اور تاجر رہنماؤں کی اہم بیٹھک

​وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی قیادت میں اعلیٰ سطحی حکومتی وفد نے انجمن تاجران کے عہدیداروں سے تفصیلی مذاکرات کیے۔ بیٹھک کے دوران تاجر برادری درپیش درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جس کے بعد تاجر رہنماؤں نے ہڑتال مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔

​حکومتی وفد میں درج ذیل اہم شخصیات شامل تھیں:

​میر ضیاء اللہ لانگو (وزیر داخلہ بلوچستان)

​بابر یوسفزئی (معاون خصوصی برائے داخلہ)

​مہر اللہ بادینی (ڈپٹی کمشنر کوئٹہ)

​میجر (ر) بشیر بڑیج (ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ)

تاجر برادری کے مطالبات پر پیشرفت

​مذاکرات کے دوران حکومتی وفد نے تاجر برادری کو ان کے جائز تحفظات اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اہم پیشرفت اور نتائج

​مذاکرات کی کامیابی: صوبائی حکومت اور تاجروں کے مابین تمام تر متنازع امور پر باہمی رضامندی طے پا گئی۔

​کاروباری سرگرمیاں معمول پر: ہڑتال کی کال واپس لیے جانے کے بعد صوبے بھر بالخصوص کوئٹہ میں 7 اور 8 اگست کو تمام تجارتی مراکز اور بازار معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔