*ایس آئی ایف سی کی معاونت سے صنعتی ترقی، سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت*

*ایس آئی ایف سی کی معاونت سے صنعتی ترقی، سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت*

Nov 4, 2026|ویب ڈیسک

*ایس آئی ایف سی کی معاونت سے صنعتی ترقی، سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت* 


پاکستان میں کاروباری آسانیوں، صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کے اصلاحاتی اقدامات جاری ہیں


وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر اور ایس آئی ایف سی حکام کی ایف پی سی سی آئی کے وفد سےاہم ملاقات


ملاقات میں کاروبار میں آسانی، ڈیجیٹل تبدیلی، آسان کاروبار پروگرام اور سندھ کی ترقیاتی صلاحیت سے استفادے پر تبادلہ خیال کیا گیا


ایس آئی ایف سی کی معاونت سے کراچی انڈسٹریل پارک کو وفاقی اسپیشل اکنامک زون کی حیثیت سے منظوری دے دی گئی


کراچی انڈسٹریل پارک میں بندرگاہ تک رسائی، مکمل بنیادی سہولیات اور برآمدی صنعتوں کے لیے خصوصی مراعات فراہم کی جائیں گی


ان سہولیات اور مراعات سے صنعتی سرمایہ کاری، کاروباری مسابقت اور ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی