افغانستان سےمنشیات اسمگلنگ کا بڑھتا خطرہ، ایرانی سرحد پرمسلح اسمگلروں کی دراندازی کی کوشش ناکام
ناجائزطالبان رجیم میں افغانستان سےمنشیات اسمگلنگ اور بڑھتی دہشتگردی سے ہمسایہ ممالک شدید متاثرہورہے ہیں
ایرانی جریدہ ایس این این اور افغان جریدہ افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق؛
ایرانی بارڈر گارڈز نے تائیباد سرحد پر افغانستان سے منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
ایرانی فورسز نے کارروائی کے دوران افغان اسمگلروں سے55 کلوگرام سے زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا، ایرانی جریدہ
ایرانی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے بعد مسلح اسمگلر موٹر سائیکل اور سامان چھوڑ کر فرار ہوگئے،ایرانی جریدہ
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق؛
2026 کی پہلی سہ ماہی میں ایرانی حکام نے افغانستان سے یورپ اور خلیجی ممالک اسمگل کی جانے والی 3 ہزار 663 کلوگرام آئس ضبط کی
دفاعی و سیکیورٹی تجزیہ کاروں کے مطابق؛
افغانستان ایک ناکام ریاست کیساتھ انتہا پسندی اور منشیات کی اسمگلنگ کا مرکز بھی بن چکا ہےجس کے اثرات پورے خطے تک پھیل رہے ہیں