ایف سی بلوچستان کے زیرِاہتمام ٹی ٹوئنٹی گرینڈ بلوچستان لیگ کامیابی سے اختتام پذیر
Nov 10, 2026|ویب ڈیسک
کوئٹہ: ایف سی بلوچستان کے زیرِاہتمام کوئٹہ میں جاری ٹی ٹوئنٹی گرینڈ بلوچستان لیگ اختتام پذیر، 11 فرنچائززنے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا گرینڈ بلوچستان لیگ میں مجموعی طورپر28 میچز کھیلے گئے، ٹورنامنٹ میں بلوچستان بھرسے نوجوان کرکٹرزنے شرکت کی چاغی اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقدہ سنسنی خیز فائنل میں کوئٹہ بیئرز نے چاغی اسکارپیئنز کو شکست دے کرچیمپئن ٹرافی جیت لیٹی ٹوئنٹی گرینڈ بلوچستان لیگ کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر کوئٹہ نے فاتح ٹیم کوٹرافی دیکورکمانڈر کوئٹہ اورآئی جی ایف سی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرکے ان کی بھرپورحوصلہ افزائی کی کھلاڑیوں کا گرینڈ بلوچستان لیگ کے انعقاد پرایف سی بلوچستان سے اظہارِ تشکر، آئندہ بھی ایسے مقابلوں کے تسلسل کی امیدظاہرکی۔