تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ کر دیا، نئی شرح ساڑھے گیارہ فیصد مقرر

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ کر دیا، نئی شرح ساڑھے گیارہ فیصد مقرر

کراچی( کامرس ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں شرح سود میں اضافہ کر دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق شرح سود کو 10 اعشاریہ 5 فیصد سے بڑھا کر 11 اعشاریہ 5 فیصد کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد معاشی دباؤ اور مہنگائی کے رجحانات کو قابو میں رکھنا بتایا جا رہا ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق حالیہ فیصلے کی بڑی وجہ عالمی سطح پر پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافے کا براہِ راست اثر مہنگائی پر پڑ سکتا ہے، کیونکہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو بھی متاثر کرتا ہے، جس سے عوام پر معاشی دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔