کراچی میں فارما ایشیا بین الاقوامی نمائش کا دوسرا دن کامیابی سے مکمل

کراچی میں فارما ایشیا بین الاقوامی نمائش کا دوسرا دن کامیابی سے مکمل

Oct 22, 2026|ویب ڈیسک



کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری 24ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کا دوسرا روز بھی بھرپور تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ اس بین الاقوامی نمائش کا انعقاد اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)، ای کامرس گیٹ وے پاکستان اور پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے کیا گیا ہے۔


فارما ایشیا 2026 میں ملکی و غیر ملکی فارماسیوٹیکل کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی تجارتی نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر نیوٹراسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین اور ایرانی کمرشل اتاشی مراد نعمتی بھی نمائش میں شریک ہوئے۔


نمائش میں چین کی 50 سے زائد کمپنیوں اور 150 سے زیادہ مندوبین کی بھرپور موجودگی نے خصوصی توجہ حاصل کی، جس سے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور باہمی کاروباری تعاون کو نئی وسعت ملنے کی توقع ہے۔


منتظمین اور ماہرین کے مطابق یہ نمائش پاکستان کی فارماسیوٹیکل اور نیوٹراسیوٹیکل صنعت کے فروغ، بین الاقوامی شراکت داریوں کے قیام اور عالمی تجارتی روابط کو مستحکم بنانے کے لیے ایک کلیدی اور مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہو رہی ہے۔