تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

صحیفہ جبار کے نئے انداز پر سوشل میڈیا میں ہنگامہ، بولڈ لباس اور ہیئر اسٹائل پر شدید تنقید

صحیفہ جبار کے نئے انداز پر سوشل میڈیا میں ہنگامہ، بولڈ لباس اور ہیئر اسٹائل پر شدید تنقید

کراچی( شو بز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار کو لاہور میں ایک تقریب کے دوران اپنے نئے انداز کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اداکارہ تقریب میں مختصر اور جدید انداز کے ہیئر کٹ کے ساتھ شریک ہوئیں جبکہ ان کے مغربی طرز کے لباس نے بھی لوگوں کی توجہ حاصل کی۔ انہوں نے سفید رنگ کی شرٹ کے ساتھ مختصر اسکرٹ پہنا ہوا تھا۔تقریب میں ان کی اس طرزِ پیشکش پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا اور مختلف آرا کا اظہار کیا۔ بعض صارفین نے ان کے انداز کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی تقاریب میں روایتی ماحول کا خیال رکھنا چاہیے۔ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ حدود و قیود کا خیال نہیں رکھا جاتا اور نہ ہی اس بارے میں کوئی رہنمائی موجود ہے۔اداکارہ کے اس انداز پر ہونے والی بحث سوشل میڈیا پر مسلسل جاری ہے اور اس حوالے سے مختلف طبقات کی آرا سامنے آ رہی ہیں۔