پاک چین اقتصادی دوستی کے فروغ میں ایس آئی ایف سی کی مؤثر کاوشیں، تجارت و سرمایہ کاری میں وسعت
Nov 16, 2026|ویب ڈیسک
ایس آئی ایف سی کے اعلیٰ حکام کی چینی کمپنی ٹرانسشن ہولڈنگز کے چیئرمین جارج ژو اور ٹیکنو گروپ کے سی ای او عامر الاوالہ سے ملاقاتملاقات کے دوران سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے اور صنعتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیامذاکرات میں اقتصادی تعلقات کے فروغ، کاروباری اداروں کے مابین باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر گفتگو ہوئی ایس آئی ایف سی نے پاکستان میں چینی سرمایہ کاری، کاروباری وسعت اور صنعتی ترقی کیلئے بھرپور تعاون اور سہولت کاری کے عزم کا اعادہ کیاایس آئی ایف سی علاقائی شراکت داریوں کو مضبوط بنانے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے اور پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے میں مصروف عمل ہے