خیبر پختونخوا میں شعبہ صحت بدحالی سے اصلاحات کی جانب گامزن

خیبر پختونخوا میں شعبہ صحت بدحالی سے اصلاحات کی جانب گامزن

Nov 17, 2026|ویب ڈیسک

تیرہ سالہ دورِ حکومت میں صحت کے شعبے پر خطیر اخراجات کے باوجود ہسپتالوں میں سہولیات کی کمی، ادویات کی عدم دستیابی، طبی عملے کی غیر حاضری اور اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں نے نظامِ صحت کو سنگین چیلنجز سے دوچار رکھا۔گورنر راج کے بعد صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے 100 اور 180 روزہ اصلاحاتی منصوبے متعارف کرائے گئے ہیں، جن میں بنیادی مراکز صحت کی بحالی، جدید طبی سہولیات، عملے کی دستیابی، ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور خصوصی طبی مراکز کا قیام شامل ہے۔اب توجہ اعلانات کے بجائے عملی اقدامات، شفافیت اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی پر مرکوز ہے، تاکہ عوام کو معیاری علاج اپنے ہی صوبے میں میسر آ سکے۔