ارجہ بازار باغ کے تاجروں کا فسادی جتھے سےلاتعلقی کا اعلان،ریاست اور پاکستان مخالف بیانیہ مسترد

ارجہ بازار باغ کے تاجروں کا فسادی جتھے سےلاتعلقی کا اعلان،ریاست اور پاکستان مخالف بیانیہ مسترد

Nov 14, 2026|ویب ڈیسک

امن وامان کی صورتحال خراب کرنے اورریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث فسادی جتھے سے لاتعلقی کا سلسلہ جاری ہے

ارجہ بازار باغ ٹریڈ یونین کے تاجروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ؛

ابتدامیں حقوق کی تحریک سمجھ کرفسادی جتھے کا ساتھ دیا،تاہم 5 جون کے بعد اس کے طرزعمل سے حقیقت واضح ہوگئی

فسادی جتھےکی حقوق کے نام پرجاری انتشاری سرگرمیوں نے کاروباراورعوامی زندگی کو شدید متاثرکیا ، تاجر

فسادی جتھے کے شرپسندوں نے بندوق کے زورپرلوگوں کوجلوسوں میں شرکت پرمجبور کیا اورریاست کیخلاف ورغلایا ، تاجر

پاکستان اوراس کے ریاستی ادارے ہماری حفاظت اورامن کے ضامن ہیں،ان کیخلاف اشتعال انگیزبیانیےکی مذمت کرتے ہیں، تاجر

ارجہ بازارمیں آئندہ اس فسادی اورمسلح جتھے کی کسی کال پرنہ ہڑتال ہوگی اورنہ احتجاج ہوگا ، تاجروں کا دوٹوک مؤقف