بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کا دہشتگرد ہلاک

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کا دہشتگرد ہلاک

Oct 12, 2026|ویب ڈیسک

**بنوں (خصوصی رپورٹ):** خیبرپختونخوا میں 'عزمِ استحکام' ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپور کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ضلع بنوں میں انٹیلی جنس پر مبنی ایک کامیاب کارروائی کے دوران ایک خارجی دہشتگرد کو ہلاک کر دیا گیا۔


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے دہشتگرد کو انجام تک پہنچایا۔ علاقے میں خوارج کی موجودگی اور نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔


ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیاں دہشتگردوں کے نیٹ ورکس توڑنے اور ان کی نقل و حرکت کو مفلوج بنانے میں انتہائی کارگر ثابت ہو رہی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز صوبے سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ آپریشنز بلاتعطل جاری رہیں گے۔