تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

رنویر سنگھ کے والد کا پونم ڈھلوں سے اظہارِ تشکر، فرحان اختر سے ناراضی کی تردید

رنویر سنگھ کے والد کا پونم ڈھلوں سے اظہارِ تشکر، فرحان اختر سے ناراضی کی تردید

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد ان کے والد جگجیت سنگھ بھاونانی نے سنے اور ٹی وی آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف انڈیا کی صدر پونم ڈھلوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔پونم ڈھلوں کے مطابق رنویر سنگھ کے والد نے ان سے رابطہ کرکے حمایت پر اظہارِ تشکر کیا اور واضح کیا کہ ان کے یا رنویر سنگھ کے دل میں فلم ساز و اداکار فرحان اختر کے خلاف کوئی منفی جذبات موجود نہیں ہیں۔یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز نے رنویر سنگھ کے خلاف جاری عدم تعاون کی ہدایت واپس لے لی۔ یہ تنازع فلم ’’ڈان 3‘‘ سے متعلق اختلافات کے بعد پیدا ہوا تھا۔پونم ڈھلوں نے ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو میں کہا کہ رنویر سنگھ اور متعلقہ پروڈکشن ہاؤس کے درمیان ماضی سے خوشگوار تعلقات رہے ہیں۔ رنویر اس سے قبل ’’دل دھڑکنے دو‘‘ اور ’’گلی بوائے‘‘ جیسی فلموں میں ان کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی حمایت صرف رنویر سنگھ تک محدود نہیں بلکہ فرحان اختر کے لیے بھی ہے، کیونکہ وہ بھی فنکار برادری کا اہم حصہ ہیں۔پونم ڈھلوں نے فیڈریشن کے معاملہ سنبھالنے کے انداز پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازع کو بہتر طریقے سے حل کیا جا سکتا تھا۔یاد رہے کہ 2023 میں فرحان اختر نے اعلان کیا تھا کہ ’’ڈان 3‘‘ میں شاہ رخ خان کی جگہ رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کریں گے، تاہم بعد ازاں فلم سے متعلق مختلف افواہیں اور اختلافات خبروں کی زینت بنتے رہے۔تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا تھا جب فیڈریشن نے فلم سازوں کو رنویر سنگھ کے ساتھ کام نہ کرنے کی ہدایت جاری کی، تاہم بعد میں مخالفت اور قانونی اعتراضات سامنے آنے پر یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا۔فیڈریشن کے صدر بی این تیواری کے مطابق رنویر سنگھ کی جانب سے قانونی نوٹس موصول ہونے سے قبل ہی عدم تعاون کی ہدایت ختم کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا تھا۔